ابنا: پاکستان کے سیکورٹی ذرائع کے مطابق خیبرایجنسی کے علاقے وادی تیراہ میں سیکورٹی فورسز اوراسپیشل سروسز گروپ نے علاقے میں سرگرم شدت پسندوں کے خلاف آپریشن کرکے 30 سے زائد شدت پسندوں کو ہلاک کیا ۔ ان جھڑپوں میں 23 سیکورٹی اہلکاروں کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ذرائع کے مطابق کمانڈوز،پاک فوج اور ایف سی کے ہمراہ وادی تیراہ میں اورکزئی ایجنسی کی سرحد کے قریب شدت پسندوں کے آخری مزاحمتی گروہ کو ختم کرنے میں مصروف ہے جس کی وجہ سے گزشتہ تین روز سے آپریشن جاری ہے۔پاکستانی فورسز نے تحریک طالبان پاکستان کے گڑھ ،باڑہ کے علاقے آکاخیل میں بھی آپریشن کے دوران 10 شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
7 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 407254
پاکستان کے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں فوج اور شدت پسندوں کے درمیان خونریز جھڑپوں میں کمانڈوز سمیت 23 سیکورٹی اہلکار اور 40 شدت پسند ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔